kallar syedan police station 22

اندھیر نگری چوپٹ راج،،

کلرسیداں (عبدالعزیزپاشا) اندھیر نگری چوپٹ راج تھانہ کلرسیداں کے اتھرے سب انسپکٹر افضال احمد نے انت مچا دی رکھی ہے ہر جائز ناجائز کام میں اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے شہریوں اورمعززین علاقہ کا جینا محال کر رکھا ہے سارا سارا دن مذکورہ کے کمرے میں ٹاؤٹ مافیا کا میلہ لگا رہتا ہے مذکورہ کی لوٹ مار اور شہریوں کے ساتھ بدتمیزی کی بیشمار شکایات ایس ایچ اواور ڈی ایس پی سرکل کہوٹہ وکلرسیداں کو موصول ہو چکی ہیں لیکن بے شمار شکایات ہونے کے باوجود ڈی ایس پی کہوٹہ اور ایس ایچ او کلرسیداں بھی مذکورہ کی پشت پناہی کرنے لگے کیونکہ مذکورہ سب انسپکٹر افضال احمد ایس ایچ او کلر سیداں سب انسپکٹر کا بیج میٹ ہے جس کی وجہ سے آج دن تک اس کے خلاف کوئی محکمانہ کاروائی عمل میں نہیں لائی گئی مذکورہ سب انسپکٹر افضال احمد کی من مانیوں سے کلرسیداں کی عوام سراپا احتجاج آئی جی پنجاب سی پی او راولپنڈی آر پی او راولپنڈی سے ازخود نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے کے مذکورہ سب انسپکٹر کو تھانہ کلر سیداں سے فوری طور پر تبدیل کیا جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں