front desk police station 18

فرنٹ ڈیسک کلرسیداں،،،

کلرسیداں ( نمائندہ خصوصی) فرنٹ ڈیسک کلرسیداں کا عملہ سائلین کے لئے وبال جان بن گیا فرنٹ ڈیسک پر تعینات مقامی اہلکار ارسلان نامی جوکہ تھانہ میں آنے والے سائلین کو ایف آئی آر کی کاپی اور گمشدگی رپٹ کیلئے آفس میں کئی کئی گھنٹے ذلیل وخوار کر نے لگا آئی جی پنجاب، آر پی او، سی پی او راولپنڈی ازخود نوٹس لے کر تھانہ کلرسیداں میں قائم فرنٹ ڈیسک کے منہ زور، اناڑی ناتجربہ کار اہلکار ارسلان جو کہ مقامی تعینات ہیں فوری طور تبدیل کیا جائے تاکہ عوام اور سائلین ایسے منہ زور عملے سے نجات حاصل ہو سکے تفصیلات کے مطابق کلرسیداں کے شہریوں عبدالعزیز، محمد سلمان، محمد انور شمس، دانیال نزاکت، مبین ملک، ارشد محمود، کائنات بی بی، غوثیہ جمیل ، ممتاز بی بی، شاہدہ پروین، ساجدہ بی بی، خرم شہزاد سمیت دیگر نے فرنٹ ڈیسک کلرسیداں میں تعینات مقامی اہلکارارسلان جوکہ تھانہ کلرسیداں کے فرنٹ ڈیسک میں آنے والے سائلین کو بلاوجہ ذلیل وخوار کر نے لگا ہر جائز کام کیلئے آنے والے مرد خواتین کو فرنٹ ڈیسک پر کئی کئی گھنٹوں اس شدید گرمی میں ذلیل کیا جاتا ہے تھانہ میں اندراج مقدمات کے حوالے نقل FIR کے حصول کیلئے اور گمشدگی رپٹ درج کر نے یاپھر کسی بھی جائز کام کیلئے فرنٹ ڈیسک جائیں تو مذکورہ مقامی شحض کئی کئی گھنٹوں دفتر کے باہر ذلیل کرتا ہے شہریوں نے مذکورہ کے خلاف شدید احتجاج کر تے ہو ئے آئی جی پنجاب، آر پی او، سی پی او راولپنڈی ازخود نوٹس لے کر تھانہ کلرسیداں میں قائم فرنٹ ڈیسک کے منہ زور، اناڑی ناتجربہ کار اہلکار ارسلان جو کہ مقامی تعینات ہیں فوری طور تبدیل کیا جائے تاکہ عوام اور سائلین سکھ کا سانس لیا جائے اہلیاں علاقہ نے شدید احتجاج کر تے ہو ئے کہا ہے کہ اس کے خلاف محکمانہ کاروائی نہ کی گئی تو اس کے خلاف بھر پور احتجاج کیا جائے گا جس کی تمام تر ذمہ داری ضلعی انتظامیہ پر عائد ہو گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں