knives are gone 33

چھریاں چل گئیں ،،،

کلرسیداں (عبدالعزیزپاشا)ریڑھیاں لگانے پر توں تکرار کے بعد چھریاں چل گئیں جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہو گئے۔پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔ظفر اقبال سکنہ پدری سیداں نے پولیس کو بیا ن دیا کہ میں مرید چوک کلر سیداں میں ریڑھی لگاتا ہوں، ندیم سکنہ وہاڑی بھی میرے ساتھ ریڑھی لگاتا ہے۔گزشتہ روز میری اور حسیب سکنہ جسوالہ جو کہ ہمارے قریب ریڑھی لگاتا ہے کیساتھ توں تکرار ہو گئی اور ہاتھ پائی شروع ہو گئی۔میرے ساتھی ندیم نے بیچ بچا کروانے کی کوشش کی تو حسیب جس کے ہاتھ میں چھری تھی نے پہلا وار چھری کیا جو مجھے بائیں ہاتھ پر لگا،دوسرا وار حسیب نے کیا جو میرے ساتھی ندیم کی بائیں چھاتی کے نیچے لگاجس سے وہ زخمی ہو کر زمین پر گر گیا۔میرے شور کرنے پر ندیم کا بھانجا اور کاشف موقع پر پہنچ گئے جبکہ حسیب موقع سے فرار ہو جانے میں کامیاب ہو گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں