kallar Sub Inspector Safdar Ali 31

پولیس چوکی سائلین کو عزت احترام سے پیش آئے ،، سب انسپکٹر صفدر علی

کلرسیداں (عبدالعزیزپاشا)سی پی او راولپنڈی محمد احسن یونس کی خصوصی ہدایت پر تھانہ کلر سیداں کی پولیس چوکی چوکپنڈوری کے انچارج سب انسپکٹر صفدر علی نے عوام علاقہ کا فوری انصاف فراہمی کو یقینی بناتے ہوئے تمام عملے کو ہدایت کی کہ چوکی پر آنے والے تمام سائلین کو عزت احترام اور خوش سلوبی کے ساتھ پیش آئے اور ان کی بات تسلی کے ساتھ پیش آئیں اس موقع پر چوکی انچارج سب انسپکٹر چوہدری صفدر علی نے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جرائم پیشہ افراد کا گھیرا تنگ کر دیا ہے جس کی وجہ سے کئی منشیات فروش چوک پنڈوری کا علاقہ چھوڑنے پر مجبور ہو گئے اور زیر زمین چلے گئے ادھر چوک پنڈوری انجمن تاجران بازار کے عہدیداروں ودیگر معززین نے چوکی انچارج سب انسپکٹر صفدر علی۔ اے ایس آئی خادم بٹ۔ہیڈ کانسٹیبل مرزا عمران زوف اور کانسٹیبل ملک طارق محمود کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے مذاق الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے سی پی او راولپنڈی کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے چوکپنڈوری میں فرض شناس اور ایماندار عملہ تعینات کر کے عوام علاقہ کے دل جیت لئے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں