Murder 11

کلرسیداں قتل کے ملزم،،،

کلرسیداں (عبدالعزیزپاشا)قتل کے ملزم کو پناہ دینے پر بھائی کیخلام مقدمہ درج کر لیا گیا۔پولیس کو مخبر کے ذریعے اطلاع ملی تھی کہ قتل کے مقدمہ میں نامزد ملزم دلدار کو اس کے حقیقی بھائی محمد مدثر نے اپنے گھر میں پناہ دے رکھی ہے،اگر فوری ریڈ کیا جائے تو کامیابی یقینی ہے جس پر پولیس فوری طور پر محمد مدثر سکنہ گف سنگال کے گھر پہنچ گئی اور جونہی پولیس پارٹی نے مکان کا گھیرا شروع کیا تو مکان کے مین گیٹ پر کھڑے ایک شخص نے شورمچانا شروع کر دیا اور باآواز بلند پکارا کہ دلدار بھاگ جا پولیس آ گئی ہے جس پر ملزم دلدار نے مکان کی عقبی دیوار سے چھلانگ لگا کر دوڑ لگا دی اور گنجان آبادی اور اندھیرے کا فاہدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا جبکہ پناہ دینے والے شخص کو قابو کر لیا گیا جس نے بعد از دریافت اپنا نام و پتہ محمد مدثر حسین بتایا،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں