Inna-lillahe 12

راجہ بشارت محمود انتقال کر گئے،،،

کلرسیداں (عبدالعزیزپاشا)پنجاب پولیس کے ریٹائرڈ ایس پی راجہ بشارت محمود انتقال کر گئے نماز جنازہ گلستان کالونی میں ادا کی گئی جس میں راحت قدوسی،حنیف عباسی،راجہ جاویداخلاص،سید ضیااللہ شاہ،محمد افضل کھوکھر،سی پی او راولپنڈی محمد احسن یونس،جمیل احمد ہاشمی،راجہ شاہد نزیر،راجہ طیفور،رضا شاہ،حافظ سہیل اشرف،راجہ ندیم احمد، الحاج محمد اسلم بانی، فرحان اسلم بانی،آصف یعقوب کیانی سمیت پولیس افسران اہلکاروں سیاسی سماجی اہلکاروں تاجروں اور ہرمکتب فکر کر لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی مرحوم کا شمار پنجاب کے ان افسروں میں ہوتا تھا جنہوں نے خوف خدا اور قانون کی پابندی خود پر ہمیشہ فرض رکھی اور اپنے عمل سے جرائم پیشہ عناصر کو قانون کے کٹہرے میں کھڑا کر کے دنیا و آخرت میں سرخرو ہوئے ان۔کی وفات سے شرافت دیانت اور پیشہ وارانہ مہارت کے ایک عہد کا اختتام ہوا انہوں نے پنجاب پولیس میں فرائض منصبی کی بغیر کسی خوف و لالچ کے سرانجام دے کر بڑی شہرت حاصل کی انہوں نے خطرناک ملزمان کے علاوہ دہشتگردی کی جنگ میں اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر بڑے ملزمان کو گرفتار کیا جس کے باعث ملک بھر میں ان کو عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا تھا یہ اسلام آباد کے نواحی علاقے سہالہ مرزیاں کے رہائشی تھے کلر سیداں کے گاں دوبیرن کلاں میں ان کا ننھیال تھا یہ دہائیوں قبل کلر سیداں کے ایس ایچ او بھی رہے گزشتہ ماہ ان کے بھائی پنجاب پولیس کے سب انسپکٹر مسعود اقبال اچانک انتقال کر گئے تھے جس کے بعد یہ کورونا کا شکار ہو گئے کئی ہفتے وینٹیلیٹر پر رہے کورونا سے بچ نکلے مگر پھیپڑوں کی تکلیف سے زندگی کی بازی ہار گئے جس کے ساتھ ہی ایک بااصول قانون پسند پولیس آفیسر کا حسین دور اور عہد اپنے اختتام کو پہنچا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں