Arrest granted 23

کلرسیداں کے مقدمہ منشیات630گرام چرس میں ملزم کی درخواست ضمانت بعداز گرفتاری ضمانت منظور کروالی

کلرسیداں (کرن خان) تھانہ کلرسیداں کے مقدمہ منشیات630گرام چرس میں ملزم کی درخواست ضمانت بعداز گرفتاری منظور کروالی تفصیلات کے مطابق تھانہ کلرسیداں پو لیس نے کلرسیداں جناح کالو نی کے اسد محمود کے خلاف تھانہ کلرسیداں میں منشیات کا مقدمہ نمبر341بجرم9/B/630گرام چرس کا درج رجسٹر کر کے گرفتار کیا تھا ملزم کے وکیل معروف قانون دان سیدوقاص حیدر ایڈووکیٹ ہائی کورٹ اور عاطف حبیب وارثی ایڈووکیٹ بعدالت جناب عارف خان نیازی پیش ہو ئے تھے مجازعدالت نے وکیل کے دلائل کے ساتھ اتفاق کر تے ہو ئے ملزم کو ضمانت پر رہائی کا حکم دے دیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں