Magistrate 8

اغواء کے مقدمہ کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری منظور

کلرسیداں (کرن خان) بعدالت جناب محمد عمران میر ڈیوئی مجسٹریٹ نے تھانہ کلرسیداں کے علاقہ موہٹرہ روپیال چوک پنڈوی میں اغواء کے مقدمہ میں ملزم رحمت اللہ ولد نور عالم خان ساکن موہٹرہ روپیال چوک پنڈوری تحصیل کلرسیداں کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری مقدمہ نمبر245/20بجرم496Aمیں منظور کر لی گئی ملزم پر الزام تھاکہ ملزم مسماۃ عاصمہ مجید نامی عورت کو اغواء کیا ہے ملزم کی طرف سے کلرسیداں کے معروف قانون دان سید وقاص حیدر ایڈووکیٹ ہائی کورٹ اور عاطف حبیب وارثی ایڈووکیٹ پیش ہو ئے تھے عدالت نے وکیل کے دلائل کے ساتھ اتفاق کر تے ہو ئے ملزم رحمت اللہ ولد نور عالم خان کی ضمانت منظور کر لی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں