راجہ وحید احمد خان کا گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول ڈھوک مغلاں کا دورہ

کہوٹہ: پاکستان تحریک انصاف تحصیل کہوٹہ کے صدر راجہ وحید احمد خان کا گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول ڈھوک مغلاں کا دورہ۔پاکستان تحریک انصاف تحصیل کہوٹہ کے صدر راجہ وحید احمد خان کا گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول ڈھوک مغلاں کا دورہ کیا اور سکول کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا اس موقع پر سٹی صدر راجہ الطاف حسین،انفارمیشن سیکرٹری راجہ پرویز،قاضی افتخار سمیت پی ٹی آئی کے مقامی عہداران ظہیر بٹ،شوکت علی دیگر بھی موجود تھے،مقامی عہدیداران نے سکول میں درپیش مسائل بیان کیے جس پر تحصیل صدر راجہ وحید احمد خان نے یقین دہانی کرتے ہوئے کہا کہ جلد انکو حل کیا جائے گا یہ بچے ہمارا کل ہیں مستقبل کے ان معماروں کے لیے انکا فوری حل ہماری زمہ داری ہے