ٹریفک پولیس کہوٹہ کا مین بازار کہوٹہ میں گرینڈ آپر یشن

kahuta Traffic Police

کہوٹہ (ملک محمو د اختر سے)سی ٹی اؤ راولپنڈی کی خصو صی ہدایا ت پر ٹریفک پولیس کہوٹہ کا مین بازار کہوٹہ میں گرینڈ آپر یشن، ڈی ایس پی صد ر سرکل ابرار سر ور،ٹریفک انچارج کہوٹہ انسپکٹر خر م شہزاد مرزا کی زیر نگرانی کہوٹہ مین بازار، قدیر بازار، مچھلی چو ک میں گرینڈ آپریشن کیا گیا اور درجن سے زائد گاڑیوں و بھاری چالا ن کیئے گئے، انشا اللہ کاروائی مزید جاری رہے گی اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کو ہرگز معاف نہیں کیا جائے گا، ان خیالات کا اظہار گزشتہ رو زٹریفک انچارج کہوٹہ انسپکٹر خر م شہزاد مرزا نے نمائندہ سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہاکہ مزید کاروائی جاری رہے گی انہوں نے مزید کہاکہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والے کسی معافی کے مستحق نہیں، درجنوں گاڑیوں کو چالان کیئے، بعض نہ آنے والوں کے خلاف مزید سخت کاروائی کی جائے گی۔