کہوٹہ صداقت کی گاڑی کو رو ک کر اندھا دھند فائر نگ

kahuta Sadaqat Hussain Shah

کہوٹہ (ملک محمو د اختر سے)کہوٹہ کا علا قہ لیا ری بن گیا، سابق کونسلر صداقت حسین شا ہ پر قاتلانہ حملہ، ملز مان نے علیو ٹ کے مقا م پر سابق کونسلر صداقت حسین شا ہ کی گاڑی کو رو ک کر اندھا دھند فائر نگ شرو ع کردیا، صداقت حسین شا ہ کو 7سے8گو لیا ں لگی، ملز مان 10منٹ تک گاڑی پر فائر نگ کرتے رہے، صداقت حسین شا ہ کو شدید زخمی حالت میں راولپنڈی ریفر کردیا گیا، جبکہ بااثر ملز مان فائر نگ کرتے ہوئے موقع سے با آسانی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، شدید فائر نگ اور صداقت حسین شاہ پر قاتلانہ حملے کے بعد علاقے میں سخت خو ف و ہراس پھیل گیا، یا درہے کہ صداقت حسین شا ہ علاقے میں اپنا ایک سیاسی مقام رکھتے ہیں اور غریبوں مظلوموں کے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں، تفصیلا ت کے مطابق تحصیل کہوٹہ کی مشہو ر سیاسی و سماجی شخصیت و سابق کونسلر یو نین کونسل ہوتھلہ سید صداقت حسین شا ہ پر گزشتہ رو ز تھانہ کہوٹہ کے علاقے علیو ٹ کے مقام پر قاتلانہ حملہ کیا گیا، سید صداقت حسین شا ہ گھر کے طر ف جارہے تھے کہ اچانک ملزمان سامنے آگئے اور گاڑی کھڑی کرکے اندھا دھند فا ئر نگ شرو ع کر دی،جس کے نتیجے میں سید صداقت حسین شا ہ کو 7سے8گولیا ں لگی، ملزمان تقر یبا 10منٹ تک گاڑی پر فائر نگ کرتے رہے، اور موقع سے فرار ہو گئے جبکہ سید صداقت حسین شا ہ کوشدید زخمی حالت میں راولپنڈی ریفر کردیا گیا، شدید فائر نگ سے علاقے میں شدید خو ف ہراس پھیل گیا۔