Sheikh Shoaib 7

سبزی فرو ٹ یو نین یا سبزی منڈی کہوٹہ سے کو ئی تعلق نہیں،شیخ را سب شعیب

کہو ٹہ (ملک محمو د اختر سے)سبزی فرو ٹ دوکاندا رو ں کے مسا ئل سے اچھی طر ح واقف ہو ں، ہما ری کو شش ہر با ر یہی رہی کہ انتظا میہ کے سا تھ تعاون کر کے آگے بڑھا جائے مگر انتظا میہ جانب سے بعض دفعہ تعاون نہیں کیا جاتا، سبزی فرو ٹ کے دوکاندا ر اپنا جائز منافع کما کر سبزی فرو ٹ فرو خت کر رہے ہیں، زائد ریٹ وصو ل کرنے والے دوکاندا ر کا سبزی فرو ٹ یو نین یا سبزی منڈی کہوٹہ سے کو ئی تعلق نہیں، ہما ری یو نین کا مقصد صر ف از صر ف انتظا میہ سے تعا ون کر کے غر یب عوا م کو کم سے کم ریٹ پر سبزی فرو ٹ فرا ہم کر نا ہے، ان خیا لات کا اظہا ر گز شتہ رو ز صد ر سبزی فرو ٹ منڈی و نا ئب صد ر سبزی فرو ٹ یو نین تحصیل کہوٹہ شیخ را سب شعیب نے نمائندہ کو بیا ن دیتے ہو ئے کیا انہو ں نے مزید کہا کہ سبزی فرو ٹ منڈی یا شہر میں اگر کو ئی بھی دو کا ندا ر زائد ریٹ وصو ل کر تا ہے یا کو ئی بھی مسلۂ ہو تو عوا م برا ہ راست سبزی فرو ٹ یو نین کے عہدیداران سے رابطہ کریں جو ممکن ہو سکا کریں گے، ریٹ لسٹ کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ریٹ لسٹ پر ہلکی کوالٹی کے ریٹ درج ہو تے ہیں ہمارے کچھ دوکاندا ر ہلکی کوا لٹی کا سا مان نہیں لا تے بلکہ اعلی کوا لٹی اور معیا ری چیز عوا م کو فرا ہم کر تے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں