Sadaqat Ali Abbasi 95

صداقت علی عباسی کے دعو ے دھرے کے دھرے رہ گئے

Sadaqat Ali Abbasi claims remained unsubstantiated

کہوٹہ ایم این اے صداقت علی عباسی کے دعو ے دھرے کے دھرے رہ گئے، الیکشن سے قبل بڑے بڑے وعدے کرنے والے صداقت علی عباسی سہالہ پھاٹک پر پل، ٹو رازم ہائی وے جیسے بڑے منصو بے مکمل نہ کر واسکے، سہالہ پھاٹک پر جاری ہونے والا کا م چند ہی دنوں کے بعد بند ہوگیا اور مشنر ی واپس چلی گئی جبکہ ٹو راز م ہائی وے کے اعلانات پچھلے دو سال سے عوام سن رہے مگر افتتا ح ایم این اے صداقت علی عباسی نے پارٹی کو اپنا استعفی جمع کرانے کے بعد کیا، جو شائد اگلی کئی حکومتوں میں بھی مکمل نہ ہو، کہوٹہ کی عوام کی جانب سے لگا یا جانے والا یو نیو رسٹی کا نعر ہ صداقت علی عباسی کے وعدے کے باوجود بھی خواب ہی رہا، جو حال صداقت علی عباسی نے ایم این اے بننے کے بعد اس حلقے کی عوام کے ساتھ کیا اسی طر ح کہوٹہ کی عوام الیکشن میں انہیں جواب دینگے، عوامی و سماجی حلقوں کا سیاسی سروے میں اظہار خیال، تفصیلات کے مطابق گزشتہ رو ز نمائندہ نے کہوٹہ میں سیاسی سروے کیا جس میں شہریوں نے اپنے خیالا ت کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ایم این اے صداقت علی عباسی نے کہوٹہ سے سو تیلی ماں جیسا سلو ک کیا، کہوٹہ کی عوام سے بڑے بڑے وعدو ں کے باوجو د بھی کوئی بڑاترقیاتی کام نہ کرواسکے، سہالہ پھاٹک کا کئی بار افتتا ح کیا مگر ایک اینٹ تک نہ لگ سکی، اسی طر ف ٹو ر از م ہائی وے کا کام بھی کھٹائی میں پڑ گیا، ایم این اے نے جاتے جاتے اس منصو بے کا افتتا ح کر کے اپنی نام کی تختی لگا دی مگر عملی کام کچھ نہ ہوا، عوامی حلقوں نے خیال کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ یو نیو رسٹی کا نعر ہ کہوٹہ میں لگا ایم این اے کے وعدے کے باوجو د نعر ہ خواب ہی رہا، انہوں نے کہاکہ جس طر ح صداقت عباسی نے عوام کے ساتھ کیا اسی طر ح الیکشن میں انکو جواب دیا جائے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں