116

کہوٹہ 7ملزمان گرفتار

کہوٹہ پولیس کی اہم کاروائی،چوری کی واردات میں ملوث 07ملزمان گرفتار،چوری شدہ سامان زیر استعمال ٹرک قبضہ پولیس میں لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق کہوٹہ پولیس کو شہری نے اطلاع دی کہ چند افراد واپڈا کاکھمبہ چوری کر کے لے جارہے ہیں اطلاع ملتے ہی کہوٹہ پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے 07ملزمان کو گرفتار کر لیا،گرفتار ملزمان نے محمدعلی،اکرام احمد،ساجد،نعمان جاوید،محمد فیضان،وقار علی اور دانش شامل ہیں،ملزمان سے چوری شدہ سامان اورزیر استعمال ٹرک بھی قبضہ پولیس میں لیا گیا،ایس ایچ او نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کہ قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی،ایس پی صدر احمد زنیر چیمہ نے کہوٹہ پولیس کوشاباش دیتے ہوئے کہا کہ شہریوں کی جان و مال پر حملہ کرنے والے ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں