46

محمد علی سکول سسٹم کوٹلی لنک روڈ کہوٹہ کا افتتاح

کہوٹہ (ملک محمو د اختر سے)محمد علی سکول سسٹم کوٹلی لنک روڈ کہوٹہ کا افتتاح کر دیا گیا،افتتا ح فخر کہوٹہ و سابق صد ر پی ٹی آئی کہوٹہ راجہ وحید احمد خان اوردیگر نے کیا،افتتا حی تقریب میں درجنوں سیاسی و سماجی شخصیات سمیت دیگر افراد نے بھر پو ر شرکت کی، جبکہ مہمانو ں نے سکو ل کا افتتا ح ربن کاٹ کر کیا اور دعا کی،تفصیلات کے مطابق گزشتہ رو ز محمد علی سکول سسٹم کوٹلی لنک روڈ کہوٹہ کا افتتاح کر دیا گیا،سکول انتظامیہ کی طرف سے ایک پروقار تقریب منعقد کی گئی تقریب کے مہمانانِ خصوصی سابق صدر PTI کہوٹہ و امیدوار برائے چیر مین کہوٹہ راجہ وحید احمد خان اور سابق صدر PTI انصاف ویلفیئر ونگ کہوٹہ نمبردار راجہ ندیم رشید تھے،مہمانانِ خصوصی نے سکول کا افتتاحی ربن کاٹا اور دعائے خیر و برکت بھی کی گئی،سکول انتظامیہ نے تمام مہمانوں کا خصوصی شکریہ ادا کیا کہ ان کی آمد سے ہماری حوصلہ افزائی ہوئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں