Utility stores 55

احساس پروگرام راشن پروگرام عوام تک نہ پہنچ سکا

کہوٹہ احساس پروگرام راشن پروگرام عوام تک نہ پہنچ سکا یوٹیلیٹی سٹوروں پر دیے جانے والی مشین تاحال فعال نہیں ہو سکی یوٹیلیٹی سٹوروں سے چینی آٹا غائب تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے اس احساس راشن پروگرام شروع لیکن تاحال عوام شہریوں تک نہ پہنچ سکا یوٹیلیٹی سٹور کو دی جانے والی مشینیں تاحال فعال نہ ہو سکی یوٹیلیٹی سٹوروں پر ڈالڈا گھی کی مارکیٹ سے 80 روپے اضافی فروخت کیا جانے لگا نئے پاکستان میں الٹی گنگا بہنے لگی یوٹیلٹی سٹور عوام کو سہولیات دینے کے بجائے عام مارکیٹ سے اضافی ریٹ پر چیزیں فروخت کرنے لگے کہوٹہ کے یوٹیلیٹی سٹوروں پر آٹا چینی غائب آٹا اگر حکومت کی جانب سے بھیج دیا جائے تو رات تو رات آٹا چینی غائب ہونے لگا کہوٹہ انتظامیہ خاموش تماشائی اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ اور دیگر ملازمین سب اچھے کی رپورٹ پیش کرنے میں مصروف عمل عوام مہنگے داموں چیزیں خرید نے پر مجبور شہری یوٹیلیٹی سٹور پر احساس پروگرام کی رعایت حاصل کرنے کے لیے یوٹیلیٹی سٹور پر ملازمین سے بات کرتی ہے تو ان کا یہی کہنا ہے کہ تاحال یہ مشین چل نہیں رہی عوامی حلقوں میں وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور وزیراعظم عمران خان سے سخت نوٹس لینے کی اپیل کر دی ،،،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں