Indus Wings College, Kahuta 34

انڈس ونگز کالج کہوٹہ میں پنجاب یونیورسٹی کے سالانہ امتحانات میں نمایاں پوزیشنز پر شاندار تقریب کا انعقاد

کہوٹہ:انڈس ونگز گروپ آف کالجز کہوٹہ میں پر ایک وقار اور شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں طلباء و طالبات کو اسناد دی گئی اس کے ساتھ ساتھ پنجاب یونیورسٹی کے امتحانات میں پانچ سال سے تحصیل بھر میں پہلی پوزیشن لینے والے اپنے سٹوڈنٹس کو انعامات اور شیلڈز دی گئی۔ اس تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی ڈائریکٹرز کالجز راولپنڈی ڈویژن محترم شیر احمد ستی صاحب تھے اس کے علاوہ مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے معزز مہمانوں نے طلبہ و طالبات کو اسناد دی تقریب کے اختتام پر ڈائریکٹر سر محمد آصف غوری اور سر ملک عنایت نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور مہمانِ خصوصی اور معزز مہمانوں کو یادگاری شیلڈز دیں۔