Kahuta Panjar Chowk 28

کہوٹہ پنجاڑ چوک کی عوام بلبلا اٹھی، 6دنوں سے پانی مکمل بند

کہوٹہ (ملک محمود اختر سے)کہوٹہ پنجاڑ چوک کی عوام بلبلا اٹھی، 6دنوں سے پانی مکمل بند، شدید گرمی میں شہری گھروں سے باہر نکل آئے، لوہے کے پائیپوں کی جگہ پلاسٹک کے پائپ ڈالے گئے جو آئے رو ز ٹو ٹ جاتے ہیں جس کی وجہ سے پانی ذرائع ہوتا ہے اور اسی آڑ میں کہوٹہ انتظا میہ پانی ہفتوں بند کر کے شہر یو ں کو تنگ کرنے لگے، پائپ لائن رپیئر نگ کے نام پر کئی ہفتو ں سے کئی کئی فٹ گہرے گڑھے بنا دیئے گئے اور کھڈوں میں کئی شہری، خواتین بچے گرکر زخمی ہو چکے ہیں، عوامی و سماجی حلقوں نے ڈی سی اؤ راولپنڈی سے فوری نوٹس لینے عوام کو پینے کا پانی مہیا کرنے اور کھودائی کیئے گئے کھڈوں کو فوری بند کرنے کامطالبہ کیا ہے، تفصیلات کے مطابق گزشتہ رو ز درجنوں افراد جن میں را جہ اعجاز احمد، راجہ توقیر شبیر، شمریز ستی، محمد شوکت، محمد مظہر، وحید ستی،ساجد مغل سمیت دیگر نے بیان دیتے ہوئے کیا انہوں کا مزید کہنا تھا کہ لوہے کے پائپوں کی جگہ پلاسٹک کے ناقص پائپ ڈالے گئے اور پائپوں کی گھودائی تین فٹ کے بجائے چھ انچ بھی نہیں گئی جس کی وجہ سے گاڑیاں جب ان پر چڑھتی ہیں تو وہ ٹوٹ جاتے ہیں جس کی وجہ سے محکمہ رپیئر نگ کے نام پر گہرے کھڈے کھود کر رفو چکر ہو جاتا ہے اور پانی بند کردیا جاتا ہے، عوامی و سماجی حلقوں نے ڈی سی اؤ راولپنڈی سے فوری نوٹس لینے کامطالبہ کیا ہے۔