Kahuta Transporters 89

کہوٹہ غیر قانونی ٹرانسپوٹروں کے خلاف گرینڈ آپر یشن

کہوٹہ (ملک محمود اختر سے)سی ٹی اؤ راولپنڈی رائے مظہر، ڈی ایس پی جنید محسن کی خصوصی ہدایا ت پر ٹریفک انچارج خرم شہزا د مرزا کی غیر قانونی ٹرانسپوٹروں کے خلاف گرینڈ آپر یشن، ون وے کی خلاف ورزی، بغیر کاغذات چلنے والے رکشہ ڈرائیو ر، ون ویلنگ کرنے والے ٹرانسپو ٹروں کے خلاف سخت کاروائی کی گئی اوربعض نہ آنے والے رکشہ ڈرائیوروں کو بڑے گھر پہنچایا گیا،قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا، عوام کو ٹریفک کے حوالے سے جو مسائل درپیش ہیں براہ راست مجھے بتائیں انشا اللہ ازالہ کیا جائے گا، ان خیالات کا اظہار گزشتہ رو ز ٹریفک انچارج کہوٹہ انسپکٹر خر م شہزاد مرزا نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہاکہ کہوٹہ شہر سے غیر قانونی اڈوں کا خاتمہ کرکے دم لونگا، بااثر افراد اور سیاسی دباؤ سے ہٹ کر ہمیشہ میرٹ پر کام کیا اور کرتا رہونگا۔