Nasir Naseer Siti 31

علاقے کی تعمیر و ترقی کیلئے اپنی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں اتحاد پاکستان

کہوٹہ (ملک محمو د اخترسے)علاقے کی تعمیر و ترقی کیلئے اپنی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں، میں نے بطو ر چیر مین تحریک اتحاد پاکستان کہوٹہ شہر کی پسماندگی کے خلا ف آواز بلند کیا اور الحمد اللہ تحریک انصاف کی حکومت اور ایم این اے صداقت علی عباسی اور ایم پی اے راجہ صغیر احمد نے عوام کے مسائل کو مد نظر رکھتے ہوئے علاقے کی عوام کے مسائل کم کیئے اور علاقے میں اربوں روپوں کے ترقیاتی کام شروع کر وائے، نوجوانوں کی بڑی تعداد میرے ساتھ ہے، جب بھی کہوٹہ کو نظر انداز کیا جائے گا ہم سب سے آگے نظر آئیں گے اگر ہمارے منتخب عوامی نمائندے کام کر رہے ہیں تو بغیر کسی وجہ سے اگر ان پر کوئی تنقید کرے گا تو اس کو بھر پو ر جواب دیا جائے گا، اصولوں کی ہمیشہ سیاست بھی کی اور زندگی بھی گزاری، ان خیالات کا اظہار چیر مین تحریک اتحاد پاکستان و صد ر یوتھ ونگ پاکستان تحریک انصاف تحصیل کہوٹہ ناصر نزیر ستی نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہاکہ علاقے کی تعمیر و ترقی کیلئے کام جاری رکھیں گے۔