raja waheed kahuta 22

صد ر تحریک انصاف کہوٹہ راجہ وحید احمد خان کی کہوٹہ کیلئے خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں،

کہوٹہ (ملک محمو د اخترسے)صد ر تحریک انصاف کہوٹہ راجہ وحید احمد خان کی کہوٹہ کیلئے خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں، علاقے کی تعمیر و تر قی کیلئے راجہ وحید احمد خان کا اہم ہاتھ ہے، ہم انکو علاقے کی تعمیر و ترقی کیلئے دن رات کام کرنے پر دلی مبارکبا د پیش کرتے ہیں،اور امید کرتے ہیں کہ راجہ وحید احمد خان حقیقی خادم بنکر علاقے کی تعمیر و ترقی کیلئے آئندہ بھی کام کرینگے، اور عوام کے مسائل انکی دہلیز پر حل کروائینگے، ان خیالات کا اظہار گزشتہ رو ز درجنوں افراد جن میں اسماعیل عباسی، سلیم خان، محمد ابراہیم، حق نواز ملک، شمریز ستی، شیخ سلیم اوردیگر نے صحافیوں کو بیان دیتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہاکہ اس سے قبل کبھی بھی کہوٹہ کی تاریخ میں اتنے کام نہیں ہوئے، جو بھی کہوٹہ میں آیا اس نے اپنے مفادات کی سیاست کی مگر راجہ وحید احمد خان واحد لیڈ ر ہیں جنہوں نے بغیر لالچ علاقے کی خدمت کی اور اپنی جیب سے پیسے لگا کر کام کروائے۔ ہم اور اہلیان کہوٹہ انکو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔