murree news pti 63

تحریک انصاف کے ترقیاتی کاموں سے مخالفین بو کھلاہٹ کا شکار

کہوٹہ (ملک محمود اختر سے)تحریک انصاف کی حکومت نے ریکارڈ ترقیاتی کام کرواکر عوام کے دل جیت لیئے ہیں، تحریک انصاف کے ترقیاتی کاموں سے مخالفین بو کھلاہٹ کا شکار ہیں، کبھی کیا اور کبھی کیا حکومت کے خلاف پروپگنڈے کر رہے ہیں، لیکن عوام باشعو ر اور سمجھدار ہو چکے ہیں، کہوٹہ تحریک انصاف کا گڑھ بن چکا ہے، انشا اللہ بلدیاتی الیکشن میں بھی تحریک انصاف کلین سویپ کریگی اور مخالفین کو عبر تناک شکست دیگی، ان خیالات کا اظہار گزشتہ رو ز نائب صد ر تحریک انصاف کہوٹہ سردار مظہر اقبال نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں کا مزید کہنا تھا کہ جن علاقوں کو عرصہ دراز سے سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جاتا رہا،آج ان علاقوں میں بھی ریکارڈ ترقیاتی کام ہو رہے ہیں، عوام کے مسائل انکی دہلیز پر حل کیئے جارہے ہیں، ہم ایم این اے حلقہ این اے ستاون صداقت علی عباسی، ایم پی اے راجہ صغیر احمد اور صد ر پی ٹی آئی کہوٹہ راجہ وحید احمد خان کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے اپنی خصوصی توجہ دیکر کہوٹہ میں ترقیاتی کاموں کاآغا ز کیا اور علاقے میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے۔