news long 46

تنظیم الا عوان پاکستان کی اہم میٹنگ

کہوٹہ (ملک محمود اختر سے)تنظیم الا عوان پاکستان کی اہم میٹنگ زیر صدارت ملک عمیر منصو ر ایڈوکیٹ دھپری کے مقام پر منعقد ہوئی، میٹنگ میں چیر مین تنظیم الاعوان پاکستان تحصیل کہوٹہ ملک عمر اعوان،کواڈ نیٹر ملک ارشد محمو د،ملک عرفان اعوان سینئر نائب صد ر، ملک فاروق اعوان نائب صد ر، ملک ارشد اعوان جنرل سیکرٹر ی،وائس چیر مین ملک جمیل اعوان، سیکرٹر ی اطلاعات و نشریات ملک دانیال محمود، سیکرٹر ی فنانس ملک وسیم اقبال،سرپرست اعلی ملک زاہد اعوان، ملک فرغ اعوان، صو بیدار (ر)ملک اسرائیل اعوان سمیت دیگر عہدیدران و ممبران نے بھرپو ر شرکت کی،اجلاس میں تمام ممبران نے اپنی اپنی رائے دی اور تنظیم الاعوان پاکستان کے سالانہ فنڈز اور تنظیم الاعوان کی رکنیت سازی، فلاحی کاموں کے بارے میں بہترین تجاویز زیر بحث آئیں جن پر عمل درآمد کیلئے کمیٹیا ں تشکیل دی گئی، اس موقع پر صد ر ملک عمیر منصو ر ایڈو کیٹ نے کہاکہ ہمارا مقصد امن قائم کرنا، اعوان بھائیوں کو اکھٹا کرنا اور انکی فلاح و بہبود کیلئے کام کرنا ہے۔ اس موقع پر تمام افراد نے پاکستان کی ترقی امن و امان کیلئے دعا کی۔