Roads Roads 20

کہوٹہ بٹوہا سٹاپ کے قریب سڑک ٹو ٹ پھوٹ کا شکا ر

کہوٹہ (ملک محمود اختر سے)بٹوہا سٹاپ کے قریب سڑک ٹو ٹ پھوٹ کا شکا ر، شہر یوں کو سخت مشکلات کا سامنا، پڑا حادثہ ہونے کا خطر ہ اہلیان علاقہ نے اعلی حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے،تفصیلات کے مطابق کہوٹہ سے کلر جانے والی روڈ پر بٹوہا سٹاپ کے قریب عرصہ تقریباََ ایک سال ہونے کو آ رہا ہے لیکن بٹوہا سٹاپ کے قریب گذشتہ سال موسم برسات میں ٹوٹ جانے والی روڈکو حکومتی نمائندوں، محکمہ شاہرات اور انتظامیہ نے بالکل ہی ایک لاوارث کی طرح نظر انداز کر رکھا ہے جو کبھی بھی کسی بھی حادثہ کا باعث بن سکتی ہے اور خاص کر رات کو آنے جانے والی گاڑیوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہوتا ہے اور حادثہ ہونے کا بہت زیادہ خطرہ ہوتا ہے۔ اور ابھی چند ہی ماہ بعد موسم برسات پھر آنے والا ہے تیز بارشوں کی وجہ سے مزید روڈ ٹوٹ سکتی ہے اور راستہ بھی بند ہو سکتا ہے جو کہ کہوٹہ سے کلر سیداں روڈ پر رہائشیوں کے لیے سخت مشکلات کا سامنا ہو سکتا ہے۔اہلیان علاقہ کا مطالبہ ہے کہ حکومتی نمائندوں اور انتظامیہ کو چائیے کہ فی الفور اس سنگین مسئلہ پر توجہ فرما کر روڈ کی فوری مرمت کی جائے۔