Water Pipe Gym 18

کہوٹہ محلہ آڑہ کی عوام بلبلا اٹھی، شدید گرمی میں پانی کا شدید بحران

کہوٹہ (ملک محمود اختر سے)محلہ آڑہ کی عوام بلبلا اٹھی، شدید گرمی میں پانی کا شدید بحران، واٹر سپلائی عملہ جان بوجھ پر پانی کو بند کر دیتا ہے اور صر ف پانچ یا دس منٹ عوام کو پانی دیتا ہے، اگر غلطی سے عوام پوچھ لے کہ پانی کیوں نہیں آرہا تو جواب ملتا ہے کہ موٹریں خراب ہیں، شدید گرمی میں پانی کی قلت سے لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے،بھاری بلوں کے باوجود شہر ی پانی سے محروم ہیں، با ر بار شکایات کے باوجو د انتظا میہ کے سر سے جوں تک نہ رہنگی، اہل علاقہ نے ڈی سی اؤ راولپنڈی سے فوری نوٹس لینے اور واٹر سپلائی سے پانی مہیا کرنے کا مطالبہ کیا ہے، تفصیلات کے مطابق گز شتہ روز محلہ آڑہ کے رہائشی جہانگیر خان، سلیم خان، عبد الرحمان ستی، حق نواز عباسی، ملک دانیال خان، سلیم شہزاد لنگڑیال اور دیگر نے بیان دیتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہاکہ چوبیس گھنٹوں میں سے صرف پانچ یا دس منٹ پانی بڑی مشکل سے ملتا ہے، شدید گرمی میں پانی کی قلت سے سخت مشکلات کا سامنا ہے، انہوں نے ڈی سی اؤ راولپنڈی سے فوری نوٹس لینے اور پانی مہیا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔