Kahuta city 82

کہوٹہ شہرمیں سو دی نظا م قائم،

کہوٹہ (ملک محمود اختر سے)کہوٹہ شہرمیں سو دی نظا م قائم، بااثر سرکاری اداروں کے اہلکار دوکانداروں کو سود پر رقم دیکر انکو بلیک میل کر کے چار چار گناہ زائد وصول کرنے لگے، ذرائع کے مطابق ٹی ایم اے کہوٹہ کا اہلکار شہر میں مختلف دوکانداروں کو سود پر بھاری رقم دیتا ہے اورتین گنا زائد کے چیک اشٹام لے لیتا ہے، اگر پیسے لیٹ ہوں یا منافع کم دیا جائے تو ایف آئی آر درج کرنے کی دھمکیاں دیتا ہے اور دوکانداروں کو بلیک میل کر کے تین گنا زائد رقم وصول کرتا ہے، کہوٹہ شہر میں 70فیصد سو دی نظا م پھیل چکا ہے اور کئی افراد کا شکار ہو کر کہوٹہ شہر چھوڑ کر اپنے بیو ی بچوں کو چھو ڑ کر فرار ہو گئے ہیں، عوامی و سماجی حلقوں نے ڈی سی اؤ راولپنڈی، آر پی اؤ راولپنڈی، سی پی اؤ راولپنڈی سے فوری نوٹس لینے اور اس سلسلے میں تھانے آنے والے افراد کے ہی خلاف کاروائی کا حکم صادر فرمائیں اور سود خو روں کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کی جائے تا کہ کوئی والد اپنے بچوں، کوئی شو ہر اپنی بیو ی اور کوئی بیٹا اپنی ماں سے دور نہ جائے اور یہ بڑا گناہ کرنے سے بچ سکے، ان خیالات کا اظہار گزشتہ رو ز اہل علاقہ کی سماجی شخصیات جن یاسرمحمود ستی، ملک خالد اعوان، ملک دانیا ل محمو د، راجہ ظہو ر حسین، جہانگیر خان اوردیگر نے نمائندہ کو بیان دیتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہاکہ شہر میں سو دی نظام پھیل چکا ہے اور ہر تیسرا بندہ اس چیز کا شکا ر ہے۔