15

ہم لو گوں کی مدد کے ساتھ ساتھ علاقے کی پسماندگی کے خلاف اور تعمیر و ترقی کیلئے کام کرینگے، ملک عمیر منصو ر

کہوٹہ (ملک محمود اختر سے)تنظیم الا عوان پاکستان تحصیل کہوٹہ کا مشن غریب افراد کی مدد کرنا، ظالموں کے خلاف کھڑا ہو نا، مظلو م لو گوں کو انصاف دلوانا ہے، انشا اللہ تحصیل کہوٹہ کی تنظیمی باڈی کہوٹہ کی تعمیر و ترقی اور اعوان برادری سمیت دیگر برادریوں کے لوگوں کی مدد کرے گی، ہم لو گوں کی مدد کے ساتھ ساتھ علاقے کی پسماندگی کے خلاف اور تعمیر و ترقی کیلئے کام کرینگے، ان خیالات کا اظہا ر گزشتہ رو ز صد ر تنظیم الاعوان پاکستان رجسٹر ڈ تحصیل کہوٹہ ملک عمیر منصو ر ایڈوکیٹ نے پوٹھوہار پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا انہوں کا مزید کہنا تھا کہ بہت جلد تحصیل کہوٹہ میں تنظیم الاعوان پاکستان کی مرکزی قیادت کو بھی دعوت دی جائے گی اور انکا شاندار استقبال کیا جائے گا، ہم اس تنظیم کے ذریعے نہ صرف اعوان بھائیوں بلکہ دیگر برادریوں کے پسے ہوئے لوگوں کی مدد بھی کرینگے، انہوں کا مزید کہناتھا کہ علاقہ بے شمار مسائل کا شکا ر ہے،شہر ی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں، ظالم مظلوم عوام کے ساتھ ظلم کر رہے ہیں، انشا اللہ اب ایسا نہیں چلے گا اب تنظیم الاعوان پاکستان کہوٹہ غریبوں کی مدد، ظالموں کے خلاف کھڑی ہو گی۔