news 60

کلر چو ک اسرائیل کے خلاف احتجاجی مظاہرے میں شرکت کرنے پر اہلیان کہوٹہ کے شکر گزار ہیں

کہوٹہ (ملک محمود اختر سے)کلر چو ک اسرائیل کے خلاف احتجاجی مظاہرے میں شرکت کرنے پر اہلیان کہوٹہ کے شکر گزار ہیں، کہوٹہ کی عوام نے زبردست احتجاجی مظاہر ے میں شرکت کر کے دنیا کو بتادیا کہ مسلمان ایک ہیں اور ہم اپنے کسی بھی بھائی پر ظلم و زیادتی برداشت نہیں کرسکتے، بیت المقد س ہمارے لیئے اہم ترین جگہ ہے، تمام اسلامی ممالک کو چاہیے کہ وہ ایک ہوکر اسلام دشمن ممالک کو جواب دیں، ان خیالات کا اظہار گزشتہ رو ز ممبر امن کمیٹی ضلع راولپنڈی و خطیب مکی مسجد کہوٹہ قاری عثمانی عثمانی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے مز ید کہاکہ اسرائیل ایک دہشتگر د ملک ہے، فلسطین پر اسرائیل کی جانب سے حملوں کی بھر پو ر مذ مت کرتے ہیں،انہوں نے کہا کہ کہوٹہ کی عوام نے جمعہ کے بعد کلر چوک میں احتجاجی مظا ہر ے میں بھر پو ر شرکت کرکے ثابت کیا کہ کہوٹہ کی عوام ہر وقت سب سے آگے ہے اور کہوٹہ سے پیغام دیا کہ کہوٹہ کی عوام فلسطینی بھائیو ں کے ساتھ کھڑی ہے۔