Protest 57

ملک بھر کی طرح کلر چو ک میں بھی اسرائیل کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہر ہ

کہوٹہ (ملک محمود اختر سے)ملک بھر کی طرح کلر چو ک میں بھی اسرائیل کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہر ہ،فلسطین کے حق میں نعرے بازی، احتجاجی مظاہرے میں سینکڑوں افراد کی شرکت، پاکستان سمیت تمام اسلامی ممالک کو چاہیے کہ وہ ملکر اسرائیل کو بھر پو ر جواب دیں تا کہ یہودی دوبارہ مسلمانوں کے خلاف کوئی کاروائی نہ کر سکیں، فلسطین بیت المقدس ہمارے کیلئے اہم جگہ ہے، یہودی جومرضی کر لیں بیت المقدس فلسطین کو حاصل نہیں کرسکتے، ان خیالات کا اظہار گزشتہ رو ز کلر چوک میں احتجاجی مظاہر ے سے صد ر پی ٹی آئی راجہ وحید احمد، سٹی صد ر مسلم لیگ ن ڈاکٹر محمد عارف قریشی، ممتاز عالم دین قاری عثمان عثمانی،ممتاز عالم دین ابو الحسن مولانا عبد الشکو ر حمادی، ممتاز عالم دین محمد ظہو ر اعوان نقیبی،ممتاز عالم دین مولانا ادریس ہاشمی، عالم دین ہاشم ظہو ر اعوان، صحافی راجہ عمران ضمیر، اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ یاسر رضوان،تحریک کہوٹین کے رہنماء راجہ ناصر، صحافی اصغر کیا نی نے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہاکہ آج کہوٹہ سے اٹھنے والا عوامی سمندر انشا اللہ رنگ لائے گا، کہوٹہ کی عوام فلسطین کیلئے اپنا خون کا آخر ی قطر ہ تک قربان کر دینگے، مسلمانوں کو چاہیے کہ وہ اپنے اختلافات ختم کرکے ایک ہوجائیں، انہوں نے مزید کہاکہ پاکستان، ترکی، ایران کو چاہیے کہ وہ ملکر اسلامی اتحاد کمیٹی بنائیں۔