Bombing of Palestine 35

اسرائیل کی جانب سے فلسطین پر بمباری کی شدید الفاظ میں مذمت عثمان عثمانی

کہوٹہ (ملک محمود اختر سے )اسرائیل کی جانب سے فلسطین پر بمباری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ، بیت المقد س پر اسرائیل کی جانب سے حملے تمام مسلمانوں کیلئے لمہ فکریہ ہے ، پاکستان سمیت تمام اسلامی ممالک کو چاہیے کہ وہ ملکر اسرائیل کو بھرپو ر جواب دیں تاکہ آئندہ کوئی بھی ایسا کرنے کی جرآت نہ کرے ، تمام مسلمانوں کو چاہیے کہ وہ ایک ہو جائیں اور اپنے اندر اتفاق اتحاد پیدا کریں ، ان خیالات کا اظہا ر گزشتہ رو ز ممتا ز عالم دین و ممبر امن کمیٹی ضلع راولپنڈی قاری عثمان عثمانی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہاکہ اسرائیل کی دہشتگردی دنیا کہ سامنے ہے اور تمام اسلامی ممالک کو یکجان ہو کر اسکا بھر پو ر جواب دینا چاہیے ، مسلمان آج اتنے کمزور ہو چکے ہیں کہ انکی عبادت گاہ پر حملے کیئے جارہے ہیں جو قابل مذ مت ہیں، انہوں نے مزید کہاکہ اسرائیل کی جانب سے فلسطینی مسلمانوں پر حملوں دنیا کو بتادیا کہ اصلی دہشتگر د کون ہے ۔