Kahuta 37

،،،کہوٹہ میں گلیات ، سڑک، بجلی گیس ، پانی جیسے مسائل کا شکا ر،،،

کہوٹہ (ملک محمود اختر سے )امید وار برائے کونسلر عبد الر حمان کھٹڑ کی پو زیشن مضبو ط ہونے لگی ، درجنوں افراد کی بھر پو ر حمائت کا اعلان ، ہم نوجوان قیادت کو آگے لانا چاہتے ہیں ، سابقہ عوامی نمائندوں نے ہمیں سوائے لالی پاپ کچھ نہ دیا، ہمارا علاقہ آج بھی گلیات ، سڑک، بجلی گیس ، پانی جیسے مسائل کا شکا رہے ، ان خیالات کا اظہار گزشتہ رو ز سلیم اختر ، حق نوا ز اعوان، عبد الستا ر ، شمریز اختر ، سلطان افضل ، سلیم خان نے نمائندہ کو بیان دیتے ہوئے کیا انہوں نے امید وار برائے جنرل کونسلر عبد الرحمان کھٹڑ کی بھر پو ر حمائت کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ ہم عبد الرحمان کھٹڑ کو کونسلر بنا کر دم لیں گے ، عبد الرحمان کھٹڑ ایک قابل اور محنتی شخص ہیں انہوںنے علاقے کے مسائل دیکھ کر بلدیاتی الیکشن لڑنے کا اعلان کیا جو قابل تحسین ہے ، ہم انکی کامیابی کیلئے ہر ممکن کوشش کرینگے۔