fake 63

کہوٹہ شہر میں جعلی پیروں فقیروں نے انت مچادی ، پیروں نے فیسیں مقرر کردی

کہوٹہ (ملک محمو د اختر سے )کہوٹہ شہر میں جعلی پیروں فقیروں نے انت مچادی ، پیروں نے فیسیں مقرر کردی ، اور بکرے نظر و نیاز وصول کر نے لگے ، نوجوان لڑکیا ں پیروں کے شکنجے میں آکر طر ح طر ح کے جرائم میں پڑنے لگیں ، سارا دن مرد خواتین پیروں فقیروں کے آستانوں کے باہر اپنی باری کا انتظا کرتے رہتے ہیں ، کہوٹہ شہر کے اند ر تین سے چار افراد ایسے بیٹھے ہیں جو خود نماز ہی نہیں پڑھتے اور دو سروں کو تعویز بناکر ہزاروں رو پے بٹو ر رہے ہیں ، انتظا میہ نے مکمل آنکھیں بند کر رکھی ہیں ، کوئی ادارہ ایسا نہیں جو ان کو اس بڑے جرم سے روکے ، کیونکہ جعلی پیروں فقیروں کے رشتہ دار اور قریبی عزیز سیاسی اثر رسوخ رکھتے ہیں ، بعض اداروں کے ملازمین بھی تازہ پکوڑے ،فروٹ کیک کھا کر سب اچھا کی رپو رٹ دیکر تعلقات پالتے ہیں ، عورتوں کو گمراہ کیا جارہا ہے ، جعلی پیروں کی وجہ سے لو گوں کے گھروں میں جھگڑے فسادات بڑھ رہے ہیں ، عوامی حلقوں نے ا رباب اختیا ر سے مطالبہ کیا ہے کہ کہوٹہ اور اسکے گردونواح میں جعلی پیروں فقیروں کو کوچ کروائیں ،ورنہ نوجوان لڑکیا ں اور لڑکے بڑے بڑے گناہوں میں مبتلا ہو جائیں گے ۔