Fazal Karim kahuta 91

پاکستانی عوام صبر کا مظاہرہ کریں ہے ملک فضل کریم اعوان

کہوٹہ (ملک محمود اختر سے)پاکستانی عوام صبر کا مظاہرہ کریں، احتجاج مظاہروں سے کبھی ملک ترقی نہیں کرتے، احتجاج مظاہرے تو ڑ پھوڑ کر کے ہم اپنے ملک کو نقصان پہنچاتے ہیں اور اسلام دشمن پاکستان دشمن ممالک کو فائدہ دیتے ہیں، علمائے اکرام اپنا کردار ادا کریں اور لوگوں کو بتائیں کہ ایک مظاہر ے، توڑ پھوڑ سے پاکستان کو کتنا نقصان ہو رہا ہے، جبکہ حکومت پاکستان کو بھی چاہیے کہ وہ پولیس کے زور پر مظاہرین سے پیش نہ آئیں بلکہ پیار محبت کے ساتھ مزاکرات کرکے پاکستان کی تعمیرو ترقی کیلئے کام کریں، ان خیالات کا اظہار گزشتہ رو ز حلقہ این اے ستاون کی سیاسی و سماجی شخصیت و امید وار برائے قومی اسمبلی حلقہ این اے ستاون ملک فضل کریم اعوان (آف یوکے)نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہاکہ پاکستانی عوام صبر کامظا ہر ہ کریں اور پاکستان کی تعمیر و ترقی کیلئے جہاں تک ہوسکتا ہے محنت کریں، پاکستان کو دنیا کا خوبصورت ترین ملک بنائیں تاکہ دوسرے ممالک،دوسرے مذاہب کے لوگوں کو پتہ چلے کہ پاکستانی عوام پاکستانی مسلمان کتنا پیار کرنے والے ہیں امن پسند ہیں، انہوں نے مزید کہاکہ انشا اللہ جولائی میں پاکستان آرہا ہوں اور اپنی انتخابی مہم کا آغاز بھی کرونگا اور اہم سیاسی شخصیات سے ملاقاتیں بھی کرونگا۔