Abdul Rehman Khattar 28

تحریک انصاف کی مقامی قیادت عوام کے مسائل حل کر رہی ہے عبد الرحمان کھٹڑ

کہوٹہ (ملک محمود اختر سے)تحریک انصاف کی مقامی قیادت عوام کے مسائل حل کر رہی ہے، کہوٹہ مٹو ر رو ڈ تا زبحہ خانہ سڑک، الفلاح بنک سڑک سمیت کہوٹہ شہر میں ریکارڈ ترقیاتی کام جاری ہیں، عوام کا سب سے بڑا مسلۂ پانی کا بھی حل ہو نے والا ہے، عوام کو صاف پینے کیلئے پانی مہیا کیا جائے گا، چونگی نمبر ون سے لیکر تحصیل آفس تک بائی پاس پر بھی جلد کام شروع کر دیا جائے گا، شہری رمضان المبارک میں اپنے ارد گرد غریبوں کا خاص خیال رکھیں تا کہ ہر غریب رمضان المبارک کا مہینہ سکون سے گزار سکے، تحریک انصاف کی حکومت نے مشکل وقت میں ملک کو سنبھالا، کرونا وائر س وباء کے خاتمے کے بعد انشا اللہ پاکستان دنیا کا ترقیافتہ ملک بنے گا اور قائد عمران خان پاکستان کو وہ کچھ دلوائیں گے جس کا وہ حق رکھتا ہے،ان خیالات کا اظہار گزشتہ رو ز رہنماء پاکستان تحریک انصاف تحصیل کہوٹہ عبد الرحمان کھٹڑ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہاکہ سابقہ حکومتوں نے عوام کو لوٹنے کے سوا کچھ نہ کیا، آج پاکستان کی جو حالت ہے وہ سب سابقہ حکمرانوں کی نااہلی کی وجہ سے ہے۔