HappyramzannnRamadan 22

رمضان المبارک کے بابر کت مہینے میں شہری اپنے اردگرد غریبوں کا خاص خیال رکھیں ناصر نزیرستی

کہوٹہ (ملک محمود اختر سے)رمضان المبارک کے بابر کت مہینے میں شہری اپنے اردگرد غریبوں کا خاص خیال رکھیں، تاجران سے بھی گزارش کرتے ہیں کہ خداراہ اپناجائز منافع کماکر عوام کو سستی اشیاء فراہم کی جائیں تا کہ ہم آدمی اپنے بچوں کے ساتھ سکون سے روزہ افطاری کرسکے،اور عید کی خریداری کر سکے، ان خیالات کا اظہار گزشتہ رو ز صد ر یوتھ ونگ پاکستان تحریک انصاف تحصیل کہوٹہ ناصر نزیرستی نے صحافیوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیاانہوں نے مز ید کہاکہ غیر مسلم ممالک میں رمضان المبارک کے مہینے میں مسلمانوں کیلئے خصوصی ڈسکاؤنٹ دیا جاتا ہے جبکہ پاکستان میں رمضان المبارک کے مہینے میں نئی پراپرٹی بنانے نئی گاڑی لینے کی سوچ رکھی ہے، تاجران سے گزارش کرتا ہوں کہ خداراہ غریب عوام کا خیال کریں اور جتنا کم منافع ہو سکے رکھ کر لوگوں کو اشیاء مہیا کریں، شہریوں سے بھی گزارش کرتا ہوں کہ اپنے ارد گرد غریب افراد کا خصوصی خیال رکھیں تا کہ ہر غریب سکون سے روزہ افطاری کرسکے، عید کی خریدو فروخت کر سکے، انہوں نے مزید کہاکہ اگر ہم سب اپنے ارد گرد غریبوں کا خیال رکھیں تو پاکستان سے غریب کا خاتمہ ہو جائے۔