Kahuta 17

کہوٹہ میں ترقیاتی کاموں کا آغاز

کہوٹہ (ملک محمو د اختر سے)نائب صد ر پی ٹی آئی کہوٹہ سردار مظہر اقبال کی زیر نگرانی گلہ ایریا میں ترقیاتی کاموں کا آغا ز کر دیا گیا، ہم ایم این اے صداقت علی عباسی، ایم پی اے راجہ صغیر احمد، چیر مین آر ڈی اے طارق محمود مرتضی، صد ر پی ٹی آئی کہوٹہ راجہ وحید احمد خان کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے عرصہ دراز سے سیاسی انتقام کا نشانہ بننے والے علاقے گلہ ایر یا کی عوام کے مسائل حل کیئے اور ترقیاتی کاموں کا آغاز کر وا یا، انشا اللہ تحریک انصاف کی حکو مت کی جانب سے عوام سے جو بھی وعدے کیئے گئے وہ ہر صورت پو رے کیئے جائیں گے، ان خیالات کا اظہار گزشتہ رو ز نائب صد ر پی ٹی آئی کہوٹہ سردار مظہر اقبال نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہاکہ کہوٹہ میں ترقیاتی کاموں کا آغاز ہو چکا ہے، اب تبدیلی آکر رہے گی، انہوں نے مزید کہاکہ گلہ ایر یا کی عوام کے مسائل انکی دہلیز پر حل ہو نگے، سردار مظہر اقبال نے ایم این اے صداقت علی عباسی، ایم پی اے راجہ صغیر احمد، چیر مین آر ڈی اے طارق محمو د مرتضی، صد ر پی ٹی آئی کہوٹہ راجہ وحید احمد خان کا شکریہ ادا کیا۔