Two yogurt 44

رمضان المبارک میں بھی پوڈر ملا دو دھ دہی سرعام فروخت ہو نے لگا

کہوٹہ (ملک محمو د اختر سے)رمضان المبارک میں بھی پوڈر ملا دو دھ دہی سرعام فروخت ہو نے لگا، پنجاب فو ڈ اتھارٹی نے کہوٹہ آنا گناہ کبیر ہ سمجھ لیا، پو ڈر سے تیا ر دہی دو دھ عوام کو مہنگے دامو ں فروخت کیا جاتا ہے جس کے استعمال سے شہر ی معدے، گردے، پیٹ کی بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں، عوامی و سماجی حلقوں نے پنجاب فو ڈ اتھا رٹی کے اعلی حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے تفصیلات کے مطابق گزشتہ رو ز درجنوں افراد نے نمائندہ کو بیان دیتے ہو ئے کہاکہ شہر میں غیر معیا ری دو دھ دہی کی فروخت ہو رہی ہے پو ڈر سے تیا ر دو دھ دہی استعمال کرنے کی وجہ سے شہر ی مختلف بیما ریو ں کا شکار ہو رہے ہیں جبکہ پنجا ب فو ڈ اتھا رٹی نے کہوٹہ آنا گنا ہ کبیرہ سمجھ رکھا ہے، عوامی و سماجی حلقوں نے پنجاب فو ڈ اتھا رٹی کے اعلی حکام سے فو ری نو ٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔