Land Record Center Kahuta 19

لینڈ ریکارڈ سنٹر کہوٹہ کرپشن کا گڑھ بن گیا

کہوٹہ (ملک محمود اختر سے )لینڈ ریکارڈ سنٹر کہوٹہ کرپشن کا گڑھ بن گیا ،فون کال پر جلدی نمبر لینے اور کام کروانے کی 5ہزا رو پے رشو ت مقرر کرلی گئی ، ذرائع کے لینڈ ریکارڈ کمپیوٹر سنٹر کے عملے نے پٹواریوں کو بھی پیچھے چھوڑتے ہوئے نئی سکیمیں تیار کر رکھی ہیں ، اگر آپ نے جلدی کام کروانا ہے تو فون اٹھائیں اور کال ملائیں اور اپنا نمبر رکھوائیں اور جلد کام کر واکر 5ہزا روپے بطو ر رشوت دیں ، لینڈ ریکا رڈ سنٹر کے عملے نے پٹواریوں کے ساتھ ملکر کھیوٹ کھو لنا اور بند کرنا بھی معمول بنا لیا ہے ، شہری اپنی زمین چیک کروانے جاتا ہے تو کہا جاتا ہے کہ آپ کی کھیوٹ بندہے آپ پٹواری سے رابطہ کریں جب پٹواری سے رابطہ کیا جائے تو پٹواری صا حب اپنی فیسیں بتاتے ہیں اور ایک سوفیصد کام ہونے کی یقین دہانی کرواتے ہیں اگر فیسیں دیں تو پانچ منٹ میں کھیوٹ کھل جاتی ہے ، عوامی و سماجی حلقوں نے سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم پاکستان عمران خان، چیف جسٹس آف سپر یم کورٹ ، وزیر اعلی پنجا ب سردار عثمان بزدار اور ضلعی انتظامیہ سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا اور کہاہے کہ لینڈ ریکارڈ سنٹر کہوٹہ کے عملے کو فوری تبد یل کر کے فرض شناس عملہ تعینات کیا جائے اور ریکارڈ سینٹر میں پراپرٹی ڈیلروں سمیت ٹائو ٹ مافیا پر پابندی عائد کی جائے ۔