raja waheed kahuta 15

آئندہ بلدیاتی الیکشن میں اس سے بڑھ کر عوام انکو کامیاب بنائیں گے راجہ وحید احمد

کہوٹہ (ملک محمو د اختر سے ) صدر پی ٹی آئی کہوٹہ راجہ وحید احمد خان نے دن رات محنت کر کے زبحہ خانہ سڑک کی تعمیر شروع کر وائی، جلد چونگی نمبر ون سے لیکر تحصیل آفس تک سڑک کا کام شروع ہو جائے گا ،انشا اللہ جس طر ح راجہ وحید احمد خان عوام کے مسائل حل کر رہے ہیں آئندہ بلدیاتی الیکشن میں اس سے بڑھ کر عوام انکو کامیاب بنائیں گے ، راجہ وحید احمد خان واحد شخصیت ہیں جو بغیر کسی مفاد عوام کے مسائل حل کر رہے ہیں اور علاقے کی تعمیر و ترقی کیلئے دن رات کام کر رہے ہیں ، ان خیالات کا اظہا ر گزشتہ رو ز رہنماء پی ٹی آئی کہوٹہ عبد الرحمان کھٹڑ نے صحافیوں کو بیان دیتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہاکہ محلہ کھٹڑا ں کی عوام کو بھی بہت جلد خوشخبر ی ملے گی ، چونگی نمبر ون سے لیکر تحصیل آفس تک سڑک کی منظور ی ہو چکی ہے بہت جلد اس پر بھی کام شروع ہو جائے گا ، انہوں نے مزید کہاکہ اہلیان کہوٹہ راجہ وحید احمد خان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور انشا اللہ جس طرح وہ عوام کی خدمت کر رہے ہیں اس سے بڑھ کر عوام انکو کامیاب بنائیں گے ۔