Forest kahuta 22

کلر کہار فارسٹ آفس بند کی اور 51000ہزا ر رو پے ملزمان کو جرمانہ

کہوٹہ (ملک محمود اختر سے )لکڑی چوروں نے دبنگ بلاک آفیسر چکوال ملک یاسر کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے ،1سال سے سرکاری زمین پیرکھارہ کے قریب موٹر وے پر تعمیر ہو ٹل ملک یاسر اشر ف نے ہمراہ سٹا ف ختم کر واتے ہوئے ملزمان کے خلاف تھانہ کلر کہار ایف آئی آر درج کروا دی ،جبکہ ملزمان کو پولیس نے گرفتار کر کے بڑے گھر پہنچا دیا ، بااثر افراد پر ہاتھ ڈالنے اور سرکاری اراضی کو واگزار کر وانے پر عوامی و سماجی حلقوں کی جانب سے دبنگ بلاک آفیسر چکوال ملک یاسر کو زبر دست خراج تحسین ،تفصیلا ت کے مطابق سابق بلاک آفیسر کہوٹہ و بلاک آفیسر چکوال ملک یاسر اشرف نے سابقہ رویات کو برقرار رکھتے ہوئے چکوال میں بھی لکڑی چو روں اور جنگل چوروں کو علاقہ چھوڑنے پر مجبو ر کردیا ، پیر کھارہ سرکاری جنگل سے ٹریکٹر ٹرالی لو ڈ لکڑی ہمراہ سٹا ف رات کی تاریخی میں گر فتا ر کرکے کلر کہار فارسٹ آفس بند کی اور 51000ہزا ر رو پے ملزمان کو جرمانہ کیا ، ڈی ایف ائو چکوال کی ہدایات پر سرکاری جنگل درینگن 11کے قریب ہمراہ بلاک آفیسر منو ر افتخار ناکہ بندی کی ، اعجاز نامی عادی مجر م جنگل چو ر کو بمہ لکڑی گرفتار کیا گیا اور بھاری جرمانہ کیا ،چکوال میں اس سے قبل بھی ملک یاسر اشرف نے لکڑی چو روں کو بھاری جرمانے کیئے ، لکڑی چو ر ملک یاسر کے نام سے بھی خوف کھاتے ہیں ، یادرہے کہ ملک یاسر اشرف نے کہوٹہ میں بھی اپنی ڈیوٹی انتہائی احسن طریقے سے سرانجام دیتے ہوئے بااثر لکڑی چو روں کو پکڑا اور لکڑی کی کٹائی کو روکا ، اس موقع پر نمائندہ نے بلاک آفیسر چکوال ملک یاسر اشرف سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا تو انہوں نے کہاکہ چند اخبارات میں میرے خلاف چھپنے والی خبریں بے بنیاد ہیں اور مجھے ٹمبر مافیا پر ہاتھ ڈالنے سے روکنے کیلئے ہیں ، وہ صرف اپنا مفاد حاصل کرنا چاہتے ہیں ، میں جنگل چو روں کو کسی صو رت معاف نہیں کرونگا ، اور آئندہ مزید سخت کاروائیاں کروں گا عزت اور ذلت اللہ کی ذات دینے والی ہے جہاں بھی رہا اپنی ڈیو ٹی انتہائی احسن طریقے سے سرانجا م دی اور آئندہ بھی دیتا رہوں گا ، عوام نے جس طرح پیار اور محبت کا اظہار کیا انکا شکریہ ادا کرتا ہوں ۔