Kahuta police station 23

پو لیس تھانہ کہوٹہ کی منشیا ت فرو شوں ، ٹمبر مافیا کے خلاف کاروائیو ں پر ایس ایچ او

کہوٹہ (ملک محمود اختر سے )صد یو تھ ونگ تحصیل کہوٹہ ناصر نزیر ستی کی ہمراہ ٹیم ایس ایچ او تھانہ کہوٹہ محمد وقار سے ملاقات ، کہوٹہ میں کرائم کے حوالے بات چیت ، پو لیس تھانہ کہوٹہ کی منشیا ت فرو شوں ، ٹمبر مافیا کے خلاف کاروائیو ں پر ایس ایچ ائو تھانہ کہوٹہ محمد وقار کی تعریف کی اور مکمل تعاون کی یقین دہانی کر وائی ، تحریک انصاف کی حکو مت اداروں کے ساتھ کھڑی ہے ، جرائم پیشہ افراد کو کسی صو رت معاف نہ کیا جائے ، ان خیالات کا اظہار گزشتہ رو ز صد ر یو تھ ونگ پی ٹی آئی تحصیل کہوٹہ ناصر نزیر ستی نے ہمراہ سٹی صد ر ولید کیانی ،رہنماء پی ٹی آئی راجہ سہیل ، رہنماء پی ٹی آئی کاشف ستی ، رہنماء پی ٹی آئی شیخ طلحہ اور دیگر کے ایس ایچ ائو تھانہ کہوٹہ محمد وقار سے ملاقات کے بعد میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہاکہ ہماری ایس ایچ ائو تھانہ کہوٹہ محمد وقار سے کرائم کے حوالے سے بات چیت ہو ئی ہے ، ہم نے پولیس کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے ، انہوں کا مزید کہناتھا کہ تحریک انصاف کی حکومت اداروں کے ساتھ کھڑی ہے، پولیس تھانہ کہوٹہ نے پہلے بھی بے شمار منشیات فروشوں ، ٹمبر مافیا کے خلاف کاروائی کی جو قابل تعریف ہے ۔