Pakistan Tehreek-e-Insaf Committee 24

عوام کیلئے میرے دروازے ہر وقت کھلے ہیں راجہ وحید احمد خان

کہوٹہ (ملک محمود اختر سے )تحصیل کہوٹہ میں تحریک انصاف کو متحر ک اور کامیاب بنانے میں رہنماء تحریک انصاف راجہ وحید احمد خان کی خدمات قابل تحسین ہیں ،انہوں نے ہمیشہ علاقے اور عوام کے مسائل کی بات کی اور مشکل ترین وقت میں بھی تحریک انصاف کا جھنڈا بلند رکھا ، ان خیالات کا اظہار گزشتہ رو ز کثیر تعداد افراد نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہاکہ راجہ وحید احمد خان ایک مخلص اور دیانتدار شخصیت کے مالک ہیں ، انہوں نے ہمیشہ مظلوم طبقہ کا ساتھ دیا ، اور حق سچ کی بات کی ، انہوں نے مزید کہاکہ کہوٹہ شہر کی تعمیر و ترقی کیلئے بے شمار تر قیاتی کام کروائے اور قائدین تحریک انصاف کو اپنے علاقے کے مسائل کے بارے میں اگا ہ بھی کرتے رہتے ہیں،کہوٹہ میں سوئی گیس ، سڑکوں ، گلیات اور دیگر بے شمار منصو بوں پر کام کروائے اور ہم جب بھی انکے پاس اپنے مسائل کیلئے جاتے ہیں تو وہ ہمارے مسائل اپنے سمجھ کر ہماری پریشانی کا ازالہ کرتے ہیں، ہم انکو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ، اس موقع پر رہنماء تحریک انصاف راجہ وحید احمد خان نے کہاکہ میرا مشن صر ف از صر ف عوام اور علاقے کی خدمت کرنا ہے ، ہماری حکومت عوام کی بہتری کیلئے دن رات کو شاں ہے ، انشا اللہ وزیر اعظم عمران خان کے مسن کو آگے بڑ ھاتے ہوئے اس ملک سے رشوت ،سفارش اور بے روز گاری کو دور کیا جائے گا،ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے ، تحصیل کہوٹہ کے تمام مسائل حل ہو نگے ، عوام کیلئے میرے دروازے ہر وقت کھلے ہیں ، عوام حکو مت کا ساتھ دیں،اور تحریک انصاف کو مزید مضبو ط بنائیں۔