Sadiq Sanjarani 58

صادق سنجرانی کا چیر مین سینٹ بننا خوش آئند ہے

کہوٹہ (ملک محمود اختر سے )صادق سنجرانی کا چیر مین سینٹ بننا خوش آئند ہے ، تحریک انصاف غریبوں مزدوروں کی جماعت بن چکی ہے ، انشا اللہ آئندہ حکومت بھی پاکستان تحریک انصاف کی ہوگی ، تمام چو ر ملکر بھی ناکام ہو گئے ، صادق سنجرانی کی فتح پاکستانی عوام کی فتح ہے ، ہم انکو اور پو ری تحریک انصاف کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں ، ان خیالات کا اظہار گزشتہ رو ز سیاسی و سماجی شخصیت و نائب صد ر ہمسایہ کونسل کہوٹہ عبد الرحمان کھٹڑ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہاکہ قائد عمران خان پاکستانی عوام کیلئے آخری امید کی کرن ہیں ، سابقہ دور میں ملک کو لو ٹ لو ٹ کا کھانے والوں کے اصلی چہرے عوام کے سامنے آگئے ہیں ،سب چو ر اکھٹے ہوئے گئے لیکن اس کے باوجود بھی انکو شکست کا سامنا کرنا پڑا ، انشا اللہ عوام بلدیاتی الیکشن میں بھی انکو مستر د کر کے تحریک انصا ف کو کا میا ب بنائیں گے ۔