Traffic 65

ٹریفک پولیس کہوٹہ ان ایکشن

کہوٹہ (ملک محمود اختر سے )ٹریفک پولیس کہوٹہ ان ایکشن ، گزشتہ ما ہ درجنوں گاڑیوں کو تھانے بند کیا گیا اور ہزاروں کے چالان کیئے گئے ، قانون کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کرینگے ، امیر و یا غریب سب کیلئے ایک قانون ہے ، قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کو کسی صو رت معاف نہیں کیا جائے گا ، گزشتہ ماہ سینکڑوں گاڑیوں کو بھاری جرمانے کرکے لاکھوں روپے قومی خزانے میں جمع کروائے اور درجنوں کو تھانے بند کیا گیا ، شہر سے غیر قانونی اڈوں کا خاتمہ کیا اور کم عمر چلنے والے ڈرائیو روں کے خلاف کریک ڈائون کرکے والدین کو بلواکر سخت وارننگ دی ، ان خیالات کا اظہار گزشتہ رو ز ٹر یفک انچارج کہوٹہ انسپکٹر خر م فیاض ستی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہاکہ عوام ٹریفک پولیس کہوٹہ سے تعاون کرے ۔