Kahuta city 64

محکمہ ہائی وئے کہوٹہ کے عملے کی نااہلی

کلرسیداں (عبدالعزیزپاشا) محکمہ ہائی وئے کہوٹہ کے عملے کی نااہلی حکومتی ترجمان ممبر قومی اسمبلی صداقت علی عباسی کے حلقے میں ڈی ایم شاہ کے قریب گذشتہ6ماہ قبل ہونے والی بارشوں سے ٹوٹنے والی سڑک تاحال ٹھیک ناں ہوسکی۔بٹوہا سٹاپ یوسی دکھالی کے مقام پر ٹوٹی ہوئی مین سڑک کی وجہ سے آئے روزحادثاث ہونا معمول بن گیا جبکہ سٹر ک ٹوٹنے کی وجہ سے ٹرانسپورٹروں کوشدید دشواری کا سامناہے۔اہل علاقہ نے اعلی حکام سے اس معاملے پر از خود نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔ تفصیل کے مطابق گذ شتہ بارشوں کی وجہ سے جہاں بہت سے نقصانات ہوئے تھے وہاں پر ہی ڈیرہ مشتاق شاہ بازار کے قریب کہوٹہ کلر روڈ کا ایک بہت بڑا حصہ ٹوٹ گیا تھا جو کئی ہفتے گزرنے کے باجود بھی ٹھیک ناں ہو سکا جس جگہ سے یہ سڑ ک ٹوٹی ہوئی ہے وہاں پر موڑ ہے اور سڑک کا کافی حصہ ٹوٹنے کی وجہ سے وہاں سڑک کا بہت کم رہ گیا ہے جس کہ وجہ سے آئے روزحادثاث ہونا معمول بن گیا اہل علاقہ نے اعلی حکام سے اس معاملے پر از خود نوٹس لینے کی اپیل کی ہے