kahuta kahutaMalik Umair Mansoor 84

آئندہ بلدیاتی الیکشن میں ہر صورت حصہ لو نگا ملک عمیر منصو ر

کہوٹہ (ملک محمود اختر سے )اپنے دادا سابق چیرمین بلدیہ کہوٹہ ملک خدادا د مرحوم کے مشن کو جاری رکھوں گا ، میرے دادا نے کہوٹہ شہر کی تعمیر و ترقی کیلئے دن رات کام کیا اور کہوٹہ شہر کی عوام کو بنیادی حقوق مہیا کیئے ، ان کے دور میں ہوئے ترقیاتی کام آج بھی بو ل رہے ہیں ، انشا اللہ انکے نقش قدم پر چلتے ہوئے آئندہ بلدیاتی الیکشن میں ہر صورت حصہ لو نگا اور کامیابی کے بعد کہوٹہ شہر کی عوام کی خدمت کرونگا ، ان خیالات کا اظہار گزشتہ رو ز کہوٹہ شہر کے مشہو ر قانون دان ممتا ز سیاسی و سماجی شخصیت ملک عمیر منصو ر ایڈوکیٹ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوں نے مزید کہا کہ سابقہ عوامی نمائندوں نے کہوٹہ شہر پر صرف اپنے مفادات کی سیاست کی ، بڑے بڑے قبضہ مافیا نے کہوٹہ شہر کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے ، شہر میں نہ ہی کوئی پارکنگ کی جگہ ہے ، نہ ہی پینے کیلئے صاف پانی ہے ، گلیا ت ، سڑکوں کا اللہ ہی حافظ ہے ، انہوں کا مزید کہنا تھاکہ کامیابی کے بعد کہوٹہ شہر کی عوام کو پینے کا صاف پانی مہیا کرنا سب سے پہلا مشن ہے ، شہر میں پارکنگ کیلئے جگہ بنائیں گے، شہر کی گلیات کی پختگی ، سڑکوں کی رپیئر نگ سمیت کہوٹہ شہر سے قبضہ مافیا کو بھگانا میرا مشن ہے ، ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عوام کی بڑی تعداد نے حمائت کا اعلان کیا ہے ،میرے دادا مرحوم کے ساتھ چلنے والے بزرگوں کی بھی حمائت حاصل ہے ، انشااللہ جیت ہمارا مقدر ہو گی ۔