kahuta Rajput 88

راجپوت جنجوعہ فیڈریشن کے عہدراون کا اہم اجلاس

کہوٹہ (ملک محمود اختر سے )راجپوت جنجوعہ فیڈریشن کے عہدراون کا اہم اجلاس۔ باہمی مشاورت اور متفقہ رائے سے راجہ طارق عظیم کو سرپرست اعلی،راجہ حاجی ابرار کو صدر اور راجہ منیر کو جنرل سیکرٹری مقرر کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق راجپوت جنجوعہ فیڈریشن کا ایم اجلاس منعقد ہوا۔جس میں تحصیل بھر سے راجپوت جنجوعہ قبیلے سے تعلق رکھنے والے افراد نے کیثر تعداد میں شرکت کی۔اس موقع پر تمام افراد کی مشاورت سے راجہ طارق عظیم کو سر پرست اعلی ،راجہ حاجی ابرار کو صد ر ، راجہ منیر کو جنرل سیکرٹری ،راجہ ثقلین آف ممیام کو سینئر نائب صد ر ، راجہ شمس تبریز کو نائب صد ر ، راجہ نسیم کو نائب صد ر ، راجہ عبد القدیر ، راجہ پرویز اقبال کو سیکرٹر ی اطلاعات و نشریات اوردیگر عہدیداران و ممبران نامزد کیئے گئے ، اس موقع پر نومنتخب صدر راجہ حاجی ابرار نے فیڈریشن کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی اور قبیلے کو اکٹھا کرنے کا عزم کیا۔اجلاس میں راجہ ابرار ، راجہ طارق عظیم،راجہ ثقلین آف ممیام،راجہ منیر،راجہ قمر یعقوب،نمبراد راجہ ندیم رشید،راجہ خالد،راجہ قدیر،راجہ طاہر ایوب،راجہ عبداللہ ایڈووکیٹ،راجہ عمران ایڈووکیٹ،راجہ اخلاق ایڈووکیٹ،راجہ فیصل ایڈووکیٹ،راجہ پرویزاقبال کے علاوہ دیگر معززین علاقہ نے کیثر تعداد میں شرکت کی۔