kahuta Malik Khalid Awan 29

آئندہ بلدیاتی الیکشن میں 25سالہ پرانی مشینری ناکام ہو گی ، ملک خالد اعوان

کہوٹہ (ملک محمو د اختر سے )آئندہ بلدیاتی الیکشن میں 25سالہ پرانی مشینری ناکام ہو گی ، علاقے کی عوام کو بے وقوف بنانے والوں کا سورج غرو ب ہو چکا ، اپنے مفادات کی سیاست کرنیوالوں کو عوام آئندہ بلدیاتی الیکشن میں مستر د کر دینگے ، عوام با شعور ہو چکے ہیں یونین کونسل دکھالی کی عوام کو اب بے وقوف نہیں بنایا جاسکتا ، ان خیالات کا اظہار گزشتہ رو ز فخر یونین کونسل دکھالی و امید وا ر برائے چیر مین ملک خالد اعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہاکہ عوام کے اصرار پر آئندہ بلدیاتی الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے ،عوام کی بڑی تعداد میرے ساتھ ہے ، علاقے کو پسماندہ رکھنے والوں کے اصلی چہرے عوام کے سامنے آچکے ہیں ، ملک خالد اعوان کا مزید کہنا تھا کہ آئندہ بلدیاتی الیکشن میں 25سالہ پرانی مشنری ناکام ہو جائے گی ، عوام کو جھوٹے خواب دیکھانے والوں کا سورج غروب ہو چکا ہے ، اپنے مفادات کی سیاست کرنے والوں کو عوام کسی صورت معاف نہیں کرینگے ، عوام آج گیس ، بجلی ، سڑک، گلیا ت جیسی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں، ملک خالد اعوان نے کہاکہ آئندہ چند دنوں میں جلسہ رکھوں گا اور اپنے منشو ر کا اعلان کرونگا ۔