kahuta Plazas 29

کہوٹہ انتظا میہ کی جانب سے پلازوں کو سیل کر دیا گیا

کہوٹہ (ملک محمو د اختر سے )کہوٹہ کلر چوک ڈسٹر کٹ گورنمنٹ اراضی ایشو ، کہوٹہ انتظا میہ کی جانب سے پلازوں کو سیل کر دیا گیا ،ہم نے جو پلازے خریدے وہ در ست ہیں ،انتظا میہ ہم سے رشوت طلب کر رہی ہے اور کہتی ہے کہ اگر رشوت دو تو ہم سمند ر کا رخ موڑ دینگے ، ہمارے ساتھ زیادتی ہورہی ہے ، ان خیالات کا اظہار گزشتہ رو ز پلازے کے مالک ملک قمر الطاف ، محمد پرویز نے صحافیوں کو بیان دیتے ہوئے کیا اس موقع پر کہوٹہ انتظا میہ کا کہنا تھا کہ یہ جگہ ڈسٹر کٹ گورنمنٹ کی ہے ، مالکان نے جو رجسٹر یاں اٹھائی ہیں وہ کسی اور جگہ کی ہیں ، ہم سرکاری اراضی واگزار کرائینگے ، جبکہ اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ رابعہ سیال نے میڈ یا سے بات کرنے سے انکا ر کردیا ، کہوٹہ انتظامیہ کی جانب سے پلازوں کو سیل کرنے کے بعد اہل علاقہ کی بڑی تعداد موقع پر پہنچ گئی جبکہ اس موقع پر محکمہ پولیس کے اہلکار، ٹی ایم اے کہوٹہ کا عملہ ، اسسٹنٹ کمشنر آفس کا عملہ ، سو ل ڈیفنس عملہ سمیت ٹریفک پولیس اور دیگر اداروں کے اہلکار موقع پر موجود تھے ۔