Skip to content
کہوٹہ (ملک محمود اختر سے ) مدرسہ تعلیم القرآن جامع مسجد مکی کہوٹہ کے ہونہار طالب علم حافظ محمد حاشر عارف نے ڈیڑھ سال کی قلیل مدت میں قرآن مجید کی تکمیل،حافظ حاشر عارف کی دستار بندی ان کے استاد و ممبر امن کمیٹی ضلع راولپنڈی مولانا قاری عثمان عثمانی نے کی۔حافظ محمد حاشر عارف مشہور سیاسی و سماجی شخصیت صد ر مسلم لیگ ن ڈاکٹر عارف قریشی کے بیٹے ہیں، مذ ہبی و سیاسی و سماجی شخصیات کی جانب سے خوش نصیب حافظ قرآن حاشر عارف اور ڈاکٹر محمد عارف قریشی کو مبارکباد پیش کی گئی ،جبکہ گزشتہ روز ان کی دستار بندی ان کے محلے کی مسجد میں کی گئی ۔ اس موقع پر بزرگ عالم دین قاری امین ، خطیب مرکزی مسجد ادریس ہاشمی سمیت دیگر علماء بھی اس با برکت محفل میں شریک ہوئے ۔
تفصیلا ت کے مطابق گزشتہ روز مدرسہ تعلیم القرآن جامع مسجد مکی کہوٹہ کے ہونہار طالب علم حافظ محمد حاشر عارف نے ڈیڑھ سال کی قلیل مدت میں قرآن مجید کی تکمیل مکمل کرلی،حافظ حاشر عارف کی دستار بندی ان کے استاد و ممبر امن کمیٹی ضلع راولپنڈی مولانا قاری عثمان عثمانی نے کی۔حافظ محمد حاشر عارف مشہور سیاسی و سماجی شخصیت صد ر مسلم لیگ ن ڈاکٹر عارف قریشی کے بیٹے ہیں، مذ ہبی و سیاسی و سماجی شخصیات کی جانب سے خوش نصیب حافظ قرآن حاشر عارف اور ڈاکٹر محمد عارف قریشی کو مبارکباد پیش کی گئی۔
اگر آپ کو کسی مخصوص خبر کی تلاش ہے تو یہاں نیچے دئے گئے باکس کی مدد سے تلاش کریں